ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شامی حکومت، اپوزیشن اتحاد سے متعلق پوتن کا بیان جھوٹ قرار

شامی حکومت، اپوزیشن اتحاد سے متعلق پوتن کا بیان جھوٹ قرار

Sat, 18 Jun 2016 17:54:39  SO Admin   S.O. News Service

اپوزیشن کو بشارالاسد کی حکومت میں شامل ہونے کی کوئی تجویز نہیں دی:امریکا
واشنگٹن،18جون؍(آئی این ایس انڈیا)روسی صدر ولادی میر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شامی اپوزیشن کے بعض گروپوں کو موجودہ حکومت میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے اورماسکو نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے۔دوسری جانب امریکی حکومت کے ایک سرکردہ ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔ امریکا کا شام کے بارے میں موقف واضح ہے اور ہم بشار الاسد کو اقتدار سے الگ کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔ سینٹ پیٹرس برگ میں منعقدہ اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھا کہ امریکا نے تجویز پیش کی ہے کہ شامی اپوزیشن کے نمائندہ بعض گروپوں کو موجودہ شامی حکومت میں شامل کیا جائے۔ روس نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ شام کا بحران جس طرح جاری ہے اگر اسے حل نہ کیا جاسکا تو شام مکمل طور پر تباہ ہوسکتا ہے۔درایں اثناء امریکی حکومت کے ایک ذمہ دار ذرائع نے روسی صدر کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا نے شامی اپوزیشن کو موجودہ حکومت میں شامل کرنے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔ امریکا بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہے اور اس حوالے سے وائیٹ ہاؤس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


Share: